محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے مریضوں کی اموات کو چھپانا شرو ع کر دیا
لاہور( نیوز رپورٹر) صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ 26 مزید کیس سامنے آنے سے شہریوں میں خوف وہراس بڑھ گیا ۔ رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 331 تک جا پہنچی ۔ محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے مریضوں کی اموات چھپانی شروع کر دی ہیں ، اب تک 3 کے قریب ڈینگی کے مریض جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اور چکوال سے تعلق رکھنے والے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ۔ راولپنڈی میں 227 لاہور 43 اور شیخوپورہ میں 33 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔