گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی سیلاب ”قومی سانحہ“ بن کر آیا اور گزر گیا۔ حکومت متاثرین کے نقصان کو پورا کرنے کے وعدے اور کوشش کر رہی ہے۔ اسی طرح کی مدد اور کوشش گٹر ڈھکن نہ ہونے سے بچوں کی اموات کے بعد بھی ہوتی ہے۔ ایسے بیسیوں ”سماجی مسائل“ ہیں جن کی طرف توجہ بالکل نہیں ہوتی یا پھر توجہ اس وقت ہوتی ہے جب ”سادہ معاملہ“ مسلسل عدم توجہی کے سبب ”ناسور“ بن جائے۔ اگر ہر گاﺅں یا محلہ یونٹ کو ایک کشتی مہیا کرنے کی پالیسی اختیار کر لی جائے اور سادہ معاملات کو محلہ کمیٹیاں بنا کر ابتدا میں کنٹرول کر لیا جائے تو کتنی جانیں بچائی جا سکتی ہیں لیکن حکومت اس وجہ سے یہ پالیسی نہیں اپناتی کہ اس سے شہریوں کے بااختیار ہونے اور محتاجی سے نکلنے کا تاثر ملتا ہے۔ کیا یہ رویہ سراسر، ظالمانہ نہیں۔ (خالد محمود.... لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38