لاہور میں ایک اور مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد دو سو چونتیس ہوگئی۔
محکمہ صحت کےمطابق ڈینگی وائرس سےمتاثرہ نیا کیس لاہور کے سروسزہسپتال میں سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں اب تک ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دوسو چونتیس ہوگئی ہے، تاہم اس وقت صوبے بھرمیں صرف پانچ مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے چارمیوہسپتال
جبکہ ایک مریض سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے باقی مریض صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے جاچکے ہیں۔