اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں سالانہ مالی گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری دن ہے، گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث کئی ارکان کے معطل ہونے کا اندیشہ ہے۔
الیکشن کمیشن میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے سالانہ مالی گوشوارے داخل کروانے کا آج آخری دن ہے ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک ایک سو پچاس سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے سالانہ مالی گوشوارے داخل نہیں کروائے، آج شام چار بجے تک جن اراکین پارلیمنٹ نے اپنے سالانہ مالی گوشوارے جمع نہیں کروائے انہیں معطل کرکے کام سے روک دیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے مطابق یہ ایک آئینی زمہ داری ہے جو پوری کرنی ہو گی