مکرمی! حکومت پنجاب کے حکم سے شاہراہ مجید نظامی روڈ کے فٹ پاتھ خوبصورت بنائے گئے ہیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو تکلیف نہ پہنچے۔ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی سربراہی میں سڑکوں کی مرمت اور فٹ پاتھ کی تعمیر پر کافی روپیہ خرچ کیا گیا اور سڑک کو خوبصورت بنانے کیلئے پودے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ پانی کے نکاس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ لیکن بورڈ آف سیکنڈری کے امتحانی سنٹر کی موجودگی میں مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ آئے دن ٹریفک کا رش بڑھ رہا ہے۔ ساتھ ہی بچوں کے کھانے پینے کی ریڑھیاں سڑک کے کنارے لگ جاتی ہیں۔ یہ لوگ فٹ پاتھ پر قابض ہوتے ہیں۔ بچوں کے موٹرسائیکل اور کاروں کے رش کی وجہ سے مجید نظامی روڈ کے رہائشیوں کو تکلیف ہوتی ہے اور حمید نظامی روڈ جو کہ رہائشی علاقہ ہے۔ اب کمرشل ہوتا جا رہا ہے۔ گیسٹ ہا¶س اور دفاتر بن رہے ہیں۔ سڑک پر پھل والے خوراک بیچنے والوں کی ریڑھیاں لگتی ہیں وہ قابض ہوتے جا رہے ہیں اور ٹریفک پولیس کہیں نظر نہیں آتی۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے درخواست ہے کہ تمام شہر کے فٹ پاتھ خالی کرائے جائیں۔ حکومت لوگوں کے بہبود کیلئے فٹ پاتھ تعمیر کراتی ہے نہ کہ دکانداروں کیلئے۔ مجید نظامی روڈ چائنہ چوک سے شروع ہو جاتی ہے مگر عرصہ دراز سے چائنہ چوک کے سگنل کام نہیں کر رہے۔ ٹریفک کا ہمیشہ رش ہوتا ہے۔ پولیس گارڈ بھی نظر نہیں آتی۔ جو بدانتظامی کی مثال ہے۔ سڑک خوبصورت بنائی جا رہی ہے اور ٹریفک کو کوئی کنٹرول کرنے والا نہیں۔ دوسری جو سڑک نوائے وقت کو جاتی ہے۔ وہاں چوک میں لائٹ نہیں ہے۔ ٹریفک سگنل کو روشن کیا جائے تاکہ عوام حادثوں سے محفوظ رہیں۔(پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی - 64 نرسری لین‘ مجید نظامی روڈ‘ لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38