سرینگر +نئی دہلی(آئی این پی+آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے اخبارات کے ایڈیٹروں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے عالمی سطح پر بھارت کا امیج خراب ہوا ہے نہ ہی اقوام متحدہ میں مستقل نشست کے حصول کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کی شرط رکھی گئی ہے۔ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کا مشورہ دیتا رہتا ہے۔ تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائیگا۔ جبکہ بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارت کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کیلئے شرائط قبول کرنا پڑی ہیں اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں لچک پیدا کرنے کی شرط لگائی گئی ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ایک انتہائی اہم افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی نشست حاصل کرنے کیلئے امریکہ کی طرف سے مشروط حمایت حاصل تھی، بھارت کومسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں لچک پیدا کرنے کی شرط لگائی گئی ہے جبکہ امریکہ نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات اسی صورت میں قائم رہ سکیں گے جب بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرےگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38