سان جوز مائین (اے ایف پی) دو ماہ سے زائد عرصے تک 6 سو میٹر سے زیادہ گہرائی میں پھنسے ہوئے کان کنوں کو بحفاظت باہر نکالنے کی کارروائی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ دریں اثناء تمام 33 کان کنوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ آخری کان کن کے طور پر لوئیس ارزوا کو باہر لایا گیا جو اس کان میں شفٹ انچارج تھا۔ اسی نے پورے گروپ کو متحد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پوری دنیا کے صحافیوں نے اس کارروائی کو رپورٹ کیا۔ چلی کے ذرائع ابلاغ کا اندازہ ہے کہ پوری دنیا میں ایک ارب سے زیادہ انسانوں نے لمحہ بہ لمحہ اس براہ راست کارروائی کو دیکھا اور جشن منایا گیا۔ چلی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ زیر زمین سے بچائے جانے والے بہت سے کان کنوں کو دانتوں کے انفیکشن کی شدید شکایت ہے جبکہ کچھ کو آنکھوں کے مسائل درپیش ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38