ڈگریوں کی تصدیق کیلئے 428 ارکان اسمبلی نے اسناد جمع نہ کرائیں تو اہلیت مشکوک قرار دی جائے گی : الیکشن کمشن
اسلام آباد (ریڈیو نیوز) الیکشن کمشن نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے 428 ارکان اسمبلی کو اپنی تعلیمی اسناد جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ الیکشن کمشن نے ہائیر ایجوکیشن کمشن کی جانب سے شکایت کا خط لکھنے کے بعد ہدایت جاری کی اس حوالے سے چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکروں کو خط لکھ دیئے گئے ہیں کہ 428 ارکان اسمبلی اپنی میٹرک اور ایف اے کی اسناد جمع کرائیں الیکشن کمشن نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ارکان اسمبلی نے اپنی اسناد جمع نہ کرائیں تو ان کی اہلیت کو مشکوک قرار دیدیا جائے گا اور ان کے پاس دفاع کا حق بھی نہیں رہے گا۔الیکشن کمشن کے ترجمان کے مطابق الےکشن کمشن نے ہائیراےجوکےشن کمشن کی جانب سے ارکان پارلےمنٹ کی ڈگرےوں سے متعلق رپورٹ ملنے کے بعد428ارکان پارلےمنٹ سے تعلےمی اسناد کی نقول طلب کی ہےں، ہائیر اےجوکےشن کمشن نے رپورٹ کی روشنی مےں فےصلہ کےا ہے کہ جن 428ارکان پارلےمنٹ کی ڈگرےاں ہائیراےجوکےشن کمشن کو فراہم نہےں کی گئیں ان کی ڈگرےاں الےکشن کمشن خود تصدےق کرائے گا، ذرائع کے مطابق الےکشن کمشن کی جانب سے ہائیر اےجوکےشن کمشن کو1084ارکان پارلےمنٹ کی ڈگرےاں تصدےق کےلئے بھجوائی گئی تھیں جن مےں سے553 ارکان پارلےمنٹ کی ڈگرےاں درست قرار دےدی گئیں جبکہ 58 ڈگرےاں مشکوک، 14 ڈگرےاں زےر عدالت اور31ڈگرےاںےونےورسٹی مےں زےر التواءہےں۔