حکومت کی انتقامی کارروائیاں جھکا نہیں سکتیں، سہیل ضیاءبٹ کی رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو
لاہور (خبرنگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما سہیل ضیا بٹ نے اپنی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسے ہتھکنڈے انہیں جھکا سکے نہ موجودہ حکومت کی انتقامی کارروائیاں انہیں جھکا یا دبا سکتے ہیں وہ گزشتہ روز اپنی رہائی کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ سہیل ضیاءبٹ کے صاحبزادے عمر سہیل ضیا بٹ ایم این اے نے کہا کہ سہیل ضیا بٹ کے خلاف کارروائی حکومتی انتقام کا ثبوت ہے اور بابر اعوان اپنے مذموم مقاصد کیلئے جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑا رہے ہیں علاوہ ازیں سہیل ضیا بٹ اپنی رہائی کے بعد اپنی رہائش گاہ پر آئے تو یہاں کارکنوں نے انہیں ہار پہنا کر اور گلباشی کر کے ان کا استقبال کیا۔