لاہور (خصوصی نامہ نگار) آسٹریا میں فریڈم پارٹی آن لائن اسلام مخالف گیم بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظمیوں کی جانب سے مزید مساجد کو شہید کرنے کی تیاریوں اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف دینی جماعتوں کے قائدین نے احتجاجی جلسوں اور پروگراموں سے خطاب میں کہا کہ اسلام مخالف ویڈیو گیم اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کو امریکی حکام کی آشیرباد حاصل ہے۔ نارووال میں تحریک حرمت رسول کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خالد سیف الاسلام نے کہا کہ بھارتی جنونی ہندو باتوں کی نہیں لاتوں کی زبان سمجھتے ہیں بابری مسجد کے فیصلے پر پاکستان کی مجرمانہ خاموشی نے انتہا پسند ہندووں کو حوصلہ دیا ہے کہ وہ مزید مساجد کو شہید کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ معروف عالم دین مفتی مبشر ربانی نے کہا کہ امت مسلمہ متحد و بیدار ہو کر کفار کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دے۔ سانگلہ ہل میں تحریک حرمت رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حافظ اکرم نے کہا کہ صلیبی و یہودی مسلمانوں کو اسلام سے متنفر کرنے کےلئے ماضی میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی اکرم کی شان میں گستاخی کی لیکن اب امت بیدار ہو چکی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024