وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کیخلاف کوئی بھی سازش آئین اور جمہوریت پر حملے کےمترادف ہوگی۔
حکومت کی طرف سے ججزبحالی کا نوٹی فیکیشن واپس لینے کی خبروں کے ردعمل میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار عدلیہ جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پرشب خون مارنے والوں کا حشر فوجی آمر پرویز مشرف سے بھی برا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے عوام نے قربانیاں دیں ہیں،وہ اس کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں۔