مکرمی! میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بانی رکن ہوں۔ میں نے ضیاء آمریت کے گیارہ سالہ سیاہ دور میں جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، جناب قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی رہائی کی خاطر بے حد قربانیاں دی ہیں۔ قیدوبند، ظلم و تشدد کوڑے، جرمانے کی سزائیں برداشت کی ہیں۔ میں نے اپنا سب کچھ پارٹی پر قربان کر دیا ہے۔ بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں بیمار ہوں۔ جگر کے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہوں۔ میں مالی مشکلات کی وجہ سے اس موذی مرض کا علاج نہیں کرا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، سینئر وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو خط بھیجے تھے جن میں استدعا کی تھی کہ میرا علاج کرایا جائے۔ مگرانہوں نے میرے خطوں کا کوئی جواب نہیں دیا جس سے میں مایوسی کا شکار ہو گیا ہوں۔ اگر میرا فوری علاج نہ ہوا تو می تڑپ تڑپ کر مر جائوں گا۔ میں مخیر حضرات سے بھی مالی امداد کی اپیل کرتا ہوں۔
(ڈاکٹر ایس ایم سردار سکنہ غلہ منڈی نزد جامعہ رشیدیہ ساہیوال، 0321-6903772)
(ڈاکٹر ایس ایم سردار سکنہ غلہ منڈی نزد جامعہ رشیدیہ ساہیوال، 0321-6903772)