طورخم سے 712 2غیرقانونی افراد کی واپسی‘ پنجاب میں انخلاءسست

پشاور (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) خیبر پی کے سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق طورخم کے راستے گزشتہ روز دو ہزار 712 غیرقانونی افراد وطن واپس لوٹے۔ واپس جانے والوں میں 535 مرد‘ 638 خواتین اور 1095 بچے شامل ہیں۔ 17 ستمبر سے اب تک 17 ہزار 645 خاندانوں کے دو لاکھ 11 ہزار 696 افراد چلے گئے۔ وطن لوٹنے والوں میں 59 ہزار 703 مرد‘ 96 ہزار 689 خواتین اور ایک لاکھ 5 ہزار 579 بچے شامل ہیں۔ این این آئی کے مطابق پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار ہوگیا، گزشتہ 14روز کے دوران پنجاب پولیس صرف 432غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کر سکی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب سے 11ہزار غیر قانونی تارکین وطن رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن