قوم نے نام نہاد تبدیلی سرکار کو بھی آزما لیا ہے: محمد اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قوم نے نام نہاد تبدیلی سرکار کو بھی آزما لیا ہے وزیراعظم جتنے مرضی تبدیلی کے نعرے لگا لیں ان کی حکومت کی نااہلی آشکار ہو چکی ہے اس حکومت نے پہلے سے کمزور معیشت کو پوری طرح بربادکر دیا سوا تین سال گزر گئے موجودہ حکمرانوں کے پاس ملک کو پٹڑی پر ڈالنے کے لیے آج بھی کوئی ویژن نہیں ہے وزیراعظم جتنی بھی اچھی تقریر کر لیں عوام کی مشکلات کم نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا گیا اور 36لاکھ نوجوان بے روزگار ہو گئے۔ 50لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کیا گیاہزاروں لوگ بے گھر کر دیے گئے۔