پاکستان کے تاریخی فن ثقافت کا تحفظ سیاحت کے فروغ کا باعث بن سکتا ہے،عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی ثقافت کے بھرپور تنوع کے مناسب تحفظ کے ذریعے فنون لطیفہ کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
آج (اتوار کو) اسلام آباد میں لوک ورثہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی فن ثقافت کا تحفظ سیاحت کے فروغ کا باعث بن سکتا ہے۔
صدر نے نئی نسل پر زور دیا کہ وہ مسلم ورثے کی بحالی کے لئے کام کریں جس نے مسلم فنکاروں کے لئے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔
انہوں نے نجی شعبے پر بھی زور دیا کہ وہ پاکستان کی ڈرامہ اور فلمی صنعت میں سرمایہ کاری کریں جس میں اچھے انداز میں پاکستان کی بھرپور ثقافت کی نمائش کی صلاحیت موجود ہے