حافظ آباد:موٹروے ایم تھری کے قریب2 کاروں میں تصادم،4 افراد زخمی
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)موٹروے ایم تھری کے قریب فتیکی پل پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔زخمی ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم تھری کے نزدیک فتیکی پل پر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں شمائل بی بی، ارشاد بی بی، فرزانہ بی بی اور فرحان بشیر زخمی ہو گئے۔ ریسیکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔