حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ روایت کرتے ہیں : نبی کریم ﷺ (حج کے موقع پر ) عرفات کے میدان میں اپنے آپکو لوگوں کے سامنے پیش کرتے اور فرماتے: ہے کوئی شخص جو مجھے(تبلیغ اسلام کی خاطر) اپنی قوم کے پاس لے جائے ، کیونکہ قریش نے مجھے اپنے رب کے پیغام کی تبلیغ سے روک دیا ہے۔ (جامع ترمذی) حضرت انس ؓبیان فرماتے ہیں : حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے حضرت ام سلیم ؓسے فرمایا : میںنے ﷺ کی آواز کو سنا ہے جس میں کمزوری تھی، مجھے اس میں بھوک کے آثار نظر آئے ہیں ، کیا تمہارے پاس (کھانے کی) کوئی چیز ہے؟انہوںنے جو اب دیا : ہاں، انہوںنے جو کی کچھ روٹیاں نکالیں پھر اپنا دوپٹہ لیا اوراسکے کچھ حصہ میں روٹیوں کو لپیٹا اورکچھ حصہ مجھے اوڑھادیا، پھر انہوںنے مجھے حضور انور ﷺکی خدمت میں بھیجا۔ راوی کہتے ہیں: میں وہ روٹیاں لے کر گیا اورحضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ، لوگوں کے ساتھ ، مسجد میں بیٹھے پایا۔ میں انکے پاس کھڑا ہوگیا، حضور نبی کریم ﷺسے پوچھا: تمہیں ابوطلحہ نے بھیجا ہے ؟ میںنے عرض کیا : جی ہاں ! یا رسول اللہ ﷺ!حضور نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں سے فرمایا: اٹھو، راوی کہتے ہیں:حضور ﷺاوردوسرے لوگ چل دیے ، میںانکے آگے آگے چل دیا حتیٰ کہ میں حضرت ابوطلحہ ؓکے پاس پہنچا اوران کو ساراماجریٰ بتادیا۔ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ام سلیم ! حضور ﷺ لوگوں کے ساتھ تشریف لے آئے ہیں اورہمارے پاس انہیں کھلانے کیلئے کچھ نہیں، انہوںنے عرض کیا : اللہ تعالیٰ اوراس کا رسول ﷺہی بہتر جاننے والے ہیں۔راوی کہتے ہیں : حضرت ابوطلحہ ؓ چل پڑے اور(راستے میں) حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے جاکر ملے، پھر رسول اللہ ﷺ انکے ساتھ تشریف لائے اورگھر میں داخل ہوئے حضور ﷺ نے فرمایا : ام سلیم ! جو کچھ تمہارے پاس ہے لے آئو ، حضرت ام سلیم ؓ نے وہ روٹیاں پیش کردیں، حضور انور ﷺ کے حکم سے ان روٹیوں کے ٹکڑے بنائے گئے اورحضرت ام سلیم ؓ نے ان پر گھی کا ڈبہ نچوڑکران کوترکردیا ، پھر نبی کریم ﷺنے اس (کھانے )پر پڑھا جو خدا کو منظور تھا ، پھر فرمایا: دس آدمیوںکو اندر آنے کی اجازت دو،ان کو اجازت دی گئی ، انہوںنے سیر ہوکر کھانا کھایا، پھر باہر نکل گئے ، پھر آپ نے فرمایا : دس مزید آدمیوںکو اندر آنے دو، انہیں اندر بلایا گیا ، انہوں نے سیر ہوکر کھایا ، پھر باہر نکل گئے ، آپ نے فرمایا: دس اورکو بلالو، حتیٰ کہ سب لوگوں نے سیر ہو کر کھایا، ان لوگوں کی تعداد ستریا اسی تھی۔(صحیح مسلم)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38