پاکستان سمیت دنیا بھر میںاینٹی سگریٹ نوشی کا عالمی دن (آج)منایا جائیگا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)) پاکستان سمیت دنیا بھر میںاینٹی سگریٹ نوشی کا عالمی دن آج -15نومبر بروز اتوارکو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں تمباکو نوشی سے پید اہونے والی مہلک امراض کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے مختلف این جی اوز اور محکمہ صحت کے زیراہتمام ا ملک بھر میںتقریبات آگاہی واکس اورسیمینارز انعقاد پذیر ہوں گے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔