اماں سیداں بابا فاضل میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ آج ہو گا :فیاض تھہیم
دوکوٹہ ( نا مہ نگار ) اماں سیداں بابا فاضل ویلفیئر سوسائٹی کے چیف آر گنائرز اور تحصیل میلسی کی سماجی شخصیت
فیاض احمد تھہیم کی زیر صدارت ہونے والے دوسرے شاندار اے ایس بی ایف میموریل 9سٹار فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج دن 3بجے گورنمنٹ ہائی سکول دوکوٹہ کے گرائونڈ میں ہو گا جس میں مہمان خصوصی حاجی فیاض احمد تھہیم ،شیخ ناصر اقبال اور ملک شاہجہان آہیر ہونگے ۔