تھر کے مختلف دیہاتوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 25ہو گئی جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر کی مختلف تحصیلوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئیاور 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی۔سب سے زیادہ نقصان ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہات میں ہوا، جہاں 8 افراد جاں بحق جب کہ 61 مویشی ہلاک ہوئے۔ آسمانی بجلی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہانے والوں میں 6 خواتین شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت ڈانی بھیل، سنگھار، ماریت، سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوھٹ اور صمد سومرو، منور سنگراسی،جوستنگھ ٹھاکر، سکھاں سومرو، مشتاق علی سومرو، چندری آسن داس اور نیتو بھیل اور دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ساتھ ہی ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38