لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق وفاق کی درخواست مسترد کردی، وفاقی حکومت اورنیب نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کررہا ہے۔
نواز شریف کی درخواست پر وفاقی حکومت اورنیب نے جواب جمع کرادیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق چوہدری نے وفاقی حکومت کا جواب پیش کیا، وفاقی حکومت کا جواب 45 صفحات اور نیب کا جواب 4 صفحات پر مشتمل ہیں۔