نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولن برگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بات چیت میں نیٹو کے اتحاد اور مستقبل پر اٹھنے والے خدشات کو مسترد کر دیا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے فرانسیسی صدر کے نومبر میں بلاک کی ”ذہنی موت “ بارے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے اور سرد جنگ کے اختتام کے بعد سے اجتماعی دفاع کا سب سے بڑا نفاذ یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے شام کی صورتحال پر بلاک کے ممبران کے اختلافات اور مستقبل بارے خدشات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کے باوجود ہم ایک دوسرے کے دفاع اور تحفظ کے لیے متحد ہیں۔ نیٹو کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس بات کا اعادہ کیا کہ کینیڈا اور یورپی ممبران اپنے دفاعی اخراجات کو بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات لندن میں دسمبر میں نیٹو ممبران کے اتحاد کو 70سال مکمل ہونے پر نیٹو لیڈرز کے اجلاس سے قبل ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38