جنوبی پنجاب میں سردی میں اضافہ کے باوجود ڈینگی بے قابو ہو گیا ، 12 نئے مریضوں کی آمد کے ساتھ رواں سیزن میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 261 ہو گئی۔فضا میں بڑھتی ہوئی خنکی کے باوجود ڈینگی کی پرواز کو نہ روکا جا سکا ۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد کم نہ ہو سکی۔ محکمہ صحت کے جانب سے موثر اقدامات نہ ہونے کے باعث جنوبی پنجاب بھر میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتا ل میں ڈینگی کے شبہ میں 12 نئے مریضوں کا لایا گیا جس کے بعد کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ نشتر میں زیر علاج مریضوں میں سے 10 میں دینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔سال رواں میں مجموعی طور پر نشتر ہسپتا ل لائے گئے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 261 ہو گئی ۔ محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ نشتر لائے گئے تمام مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں سے ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024