اسٹریلوی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں ایک ہفتے کے دوران 250 سے زیادہ گھر آگ کی نذر ہو گئے ہیں ،حکام نے جمعہ کے روز تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے جببے گھر افراد نقصان کا انداز ہ لگانے کیلئے واپس آئیں، اس وقت تک ایک 58 سالہ شخص کی لاش ملنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد صرف4 ہے جس کی لاش جلی ہوئی جھاڑیوں میں سے ملی ہے،دریں اثنا آگ بجھانے والے عملے کی جرا¿ت مندانہ کوششوں سے ہزاروں گھروںکو بچا لیا گیا ہے جو ریاست کے دور دراز علاقوں میں جلتی ہوئی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، نیو سکاٹ ویلز رورل فائر سروس ( آر ایف ایس ) نے تصدیق کی ہے کہ ابھی تک259 گھر جلے ہیں جبکہ 21 سو جائیدادوں کو آگ کی براہ راست زد سے بچایا جا چکا ہے ،جمعے کی صبح تک بھی بڑی تعداد میں آگ بجھانے والا عملہ رضاکارانہ طور پر 60 مقامات پر آگ بجھانے کی جدوجہد میں مصروف تھا 1300 سے زیادہ فائر فائٹرز رات بھر 59 جھاڑیوں یا گھاس میں لگی ہوئی آگ بجھانے میں مصروف رہے جو ابھی تک نارتھ ساﺅتھ ویلز میں لگ ہوئی ہے ،35 مقامات پر آگ نہیں بجھائی جا سکی ، آر ایف ایس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے والی ٹیموں نے 3000 سے زیادہ عمارتوں کا معائنہ کیا ہے اور وہ ابھی لوگوں کے جلد کمیونیٹیز میں واپس آنے کیلئے کام کر رہے ہیں ترجمان نے مزید کہا انخلا مراکزنے آگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے سینکڑوں افراد کورہائش دے رہے ہیں ان میں سے کئی افرادکو مسمار شدہ گھروں کی تلاش کیلئے واپسآنا چاہئے، حکام نے عوام کو ہوشیار رہنے کی وارننگ دی ہے کیونکہ ہفتے کے اختتام تک موسم کی صورتحال زیادہ خراب ہو سکتی ابھی بھی کئی جگہ جلنے والی آگ پر نظر ہے اور کام ہو رہا ہے اس لئے چیلنج برقرار رہے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024