جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پلان بی کے تحت جیکب آباد، گھوٹکی، کندھ کوٹ، ڈیرہ غازی خان، بنوں، ملاکنڈ اور لورالائی میں دھرنے جاری ہیں جس سے کئی شہروں میں ٹریفک معطل ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے کارکنان گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر گذشتہ شام 4 بجے سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک معطل رہی، جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہی ۔ موٹر وے پولیس کے مطابق پنجاب سے سندھ کی جانب آنے والی ٹریفک کو چوک ماڑی قومی شاہراہ سے ملتان سکھر موٹر وے سے گزارا گیا ، جیکب آباد میں سندھ بلوچستان بائی پاس پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر تیسرے روز بھی جمعیت علمائے اسلام کا دھرنا جاری رہا ۔ڈیرہ غازی خان تونسہ میں کھڈ بزدار پل پر دھرنا بھی جاری رہا ، دھرنے کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک بلاک رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔بنوں میں دوپہر12بجے سے لنک روڈ انڈس ہائی وے پر دھرنا جاری جاری رہا ، دھرنے کے باعث بنوں، لکی مروت، ٹانک اور کرک کے درمیان ٹریفک کی روانی معطل ہے، مالاکنڈ میں بھی پل چوکی کے مقام پر جے یو آئی(ف) کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ۔بلوچستان لورالائی میں جے یو آئی اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے احتجاجی دھرنا د یا ، دھرنے اور احتجاج کے باعث کوئٹہ ڈیرہ غازی خان اور لورالائی ژوب قومی شاہراہوں پر ٹریفک معطل رہی ۔دوسری جانب سکھر، کندھکوٹ، نوشہرہ، شاہراہ قراقرم سمیت دیگر کئی شہروں میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے پلان بی کے تحت دھرنوں کا اعلان کیا گیا .
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38