اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اعتراض کے ساتھ واپس کر دی گئی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن سے اس ضمن میں وضاحت مانگ لی ہے۔اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کی جانے والے اعتراض کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن سے وضاحت مانگی گئی ہے کہ وہ کون سے قواعد ضوابط ہیں جن کی خلاف ورزی ہوئی،آئین پاکستان کے تحت تحریک عدم اعتماد پر کل ساتویں دن ووٹنگ ہونا تھی۔لیکن اب یہ ممکن نہیں ہو سکے گی۔ماہرین کے مطابق اگر اپوزیشن وضاحت جمع بھی کتروا دے ووٹنگ کے لیے مزید آئاندہ سات دن درکار ہوں گے