نواز شریف کا نام غیرمشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ شہباز شریف کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر آج سماعت ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ وفاقی حکومت اور نیب آج لاہور ہائیکورٹ میں اپنا موقف پیش کرے گی۔شہبازشریف نے اپنے بھائی کا نام مشروط طور ای سی ایل سے نکالنے کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024