دل میں حسرت کی مچلتی ہوئی تصویر کو دیکھ
خون سے چہرے پہ لکھی ہوئی تحریر کو دیکھ
آتش اپنوں نے لگائی ہے میرے صحن چمن
میرے سفاک سے دشمن کی تدبیر کو دیکھ
اک طرف لاشے ، تو آنچل ہیں بریدہ ہر سو
میرے جلتے ہوئے ، اجڑے ہوئے کشمیر کو دیکھ
آج غاصب سے چھڑا لے میرے مولا مرا کشمیر
اک نظر وادیٗ کشمیر کو ، جاگیر کو دیکھ
میرے بے جان سے لفظوں کی صدا بھی سن لے
ان کے اندر جو چھپی ہے اسی تاثیر کو دیکھ
سارہ کے دل میں ہے بس شوق شہادت کی لگن
اس کے سینے میں دھڑکتے د ل دلگیر کو دیکھ
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38