فیکٹری ایریا :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل،ورثاء کااحتجاج
لاہور(نمائندہ خصوصی)فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار صفدر کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ صفدر کے دن دیہاڑے قتل پر ورثا اور اہل علاقہ نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔پولیس نے مظاہرین کو ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔جس پر مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہو گئے ۔