تھل جیپ ریلی ‘ڈیرہ میں گاڑیوں کا فلیگ مارچ
ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ) تھل جیپ ریلی کے سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان میں گاڑیوں کا فلیگ مارچ کیا گیا۔نیشنل چیمپئن میر نادر مگسی سمیت 40 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ نیشنل چیمپئن میر نادر مگسی سمیت دیگر کا کہناتھا کہ تھل کا ایریا بہت پسماندہ ہے لیکن بہت خوبصورت ہے اسی طرح آپ چولستان کو دیکھ لیں جب سے ہم نے ریلی شروع کی ہے وہاں ترقی شروع ہو گئی ہے اور ہمارا مقصد بھی یہی ہو تا ہے کہ ہم پسماندہ علاقوں میں جا کر اپنے کھیل کے جوہر دکھائیں ۔