نیشنل گیمز میں 93 گولڈ میڈلز کیساتھ آرمی کی پہلی پوزیشن
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)خیبرپی کے پشاور اور صوبے کے دیگر شہروں میں جاری 33 ویں نیشنل گیمز میں آرمی کی 93 گولڈ، 72 سلور اور 43 برونز میڈلز کے ساتھ برتری برقرار ہے، واپڈا 72 گولڈ، 58 سلور اور 48 برونز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 12، گولڈ، چار سلور اور تین برونز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آرمی کے عزیر الرحمن نے دو سو میٹر دوڑ 21.06 سیکنڈ میں طے کرتے کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔