خالد گاور کا گانا’’ ڈھولا سانو پیار نا کرے‘‘ جلد ریلیز ہو گا
لاہور (کلچرل رپورٹر)گلوکار خالد گاور کا نیا گانا’’ ڈھولا سانو پیار نا کرے‘‘جلد ریلیزہوگا۔ اس کا وڈیو ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں متعدد ماڈلز نے حصہ لیا‘ میوزک نزر علی نے ترتیب دیا ‘ شاعری یونس کنول نے کی ہے۔ ڈی او پی علی عمران نے عکاسی کی ہے‘ پروڈیوسر سید حسن علی شاہ ہیں۔ خالد گاور کا کہنا تھا کہ پرستار ہی ہوتے ہیں جو کسی گانے کو کامیاب کرتے ہیں‘بہت محنت کی ہے جوگانے کو مقبول بنائے گی۔