مقبوضہ کشمیر میں جموں اور لداخ کے مسلم اکثریت والے علاقوں میں مسلسل 103 روز سے بھارتی فوج کے غیرقانونی انسانی محاصرے کے باعث مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت مسلسل پابندیاں عائد ہیں اور انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس کی معطلی کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وادی کے عوام سول نافرمانی کی تحریک کے ذریعے حالات معمول کے مطابق ظاہر کرنے کی بھارتی کوششوں سے سامنے مزاحمت کررہے ہیں۔