بھارتی سپریم کورٹ نے رافیل طیارے کی خریداری پر تحقیقات کی درخواست مسترد کردی
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے فرانسیسی کمپنی سے 36 رافیل طیاروں کو مہنگے داموں خریدنے کے معاملے پر تحقیقات کی درخواست مسترد کر دی۔ 2 سابق وزرا اور سماجی رہنما کی درخواست پر سپریم کورٹ کے ججز کا کہنا تھا کہ رافیل معاہدے کی تحقیقات کے حوالے سے پٹیشن میں کوئی میرٹ نظر نہیں آتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر طیاروں کو 3 گنا مہنگے داموں میں خریدنے کا الزام عائد کیا تھا۔