نواز شریف فیملی کو خدشہ انہیں مرسی کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے: اسحاق ڈار
لندن(آئی این پی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، نواز شر یف کے اہل خا نہ نے خد شے کا اظہار کیا ہے کہ مصری صدر مرسی کی طر ح نواز شر یف کو بھی قتل کر نے کی کو شش کیجا سکتی ہے۔ اسحاق ڈار نے جمعرات کو ایک انٹر ویو میں کہا نواز شریف کے صاحبزادے ان کی طبعیت کے حوالے سے پہلے ہی خدشات کا اظہار کرچکے تھے ، ،میاں نوازشریف کے پلیٹ لٹس جب75ہزار پر آئے تو انھیں اسی وقت ہسپتال منتقل کردیناچاہیے تھا، پلیٹ لیٹس میں کمی کا اعتراف وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی کیا۔حکومت نے نوازشریف کو فوری طورپر ہسپتال منتقل نہیں کیا یہ ہی مجرمانہ غفلت ہے،حکومت نے انتہائی پیچیدہ صورتحال کے دوران نوازشریف کو اہل خانہ اور ان کے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔اقوام متحدہ کے ایک ادارے کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے مصر کے صدر مرسی کو ادویات کے ذریعے زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔ نوازشریف کی فیملی نے بھی اسی طرح کے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔