وزیراعظم عمران خان اورپور ی کابینہ پارلیمنٹ کے معاملات پر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ساتھ کھڑی ہوگئی، کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے متعلق چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر بھی مشاورت کی گئی اور وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین سینیٹ سے فوری رابطے کی ہدایت کی،وزیر اعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے متعلق چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر بھی مشاورت کی گئی اور وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین سینیٹ سے فوری رابطے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے سیاسی امور اور مسائل افہام و تفہیم سے حل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو وزرا کی تضحیک کا حق نہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ جب کہ حکومت کے 100 روزہ پلان پر وفاقی وزرارتوں کے مقرر اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کی خصوصی کمیٹیوں اور ٹاسک فورسز کے سربراہ نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو 100 روزہ پلان پرحتمی رپورٹ آئندہ ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم 29 نومبر کو 100 روزہ پلان کے اہداف کی تکمیل پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024