وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم، روزگار اوردیگرشعبوں میں نوجوانوں کی شمولیت یقینی بنانے کے لئے ایک جامع او رتفصیلی پروگرام تیارکیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں نوجوانوں کے لئے تعلیم وتربیت اورروزگار کے مواقع کی فراہمی پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک میں نوجوانوں کیلئے خصوصی Portalsقائم کئے جانے چاہئیں تاکہ وہ اپنی سفارشات اور تجاویز حکومت کو دے سکیں جو ملک کے مستقبل کیلئے سودمند ثابت ہوں گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024