26 فیصد پاکستانی ذیابیطس کا شکار ہیں: ڈاکٹر منیر احمد
لاہور(نیوزرپورٹر) ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ایک محتا ط اندازے کے مطابق پاکستان بھر میں26فیصد لوگ اس مرض کا شکار ہے۔انھوں نے کہا کہ شوگر ہارٹ اٹیک،فالج،گردوں کا فیل ہونا،اور انٖفکشن زدہ اعضاء کا جسم سے کٹنے کابا عث بنتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ عام آدمی کو ذیابیطس کے مرض کی آگاہی ہونا بہت ضروری ہے ۔