ورچوئل یونیورسٹی نے ’’لیب آن وہیلز‘‘ متعارف کرا دی
لاہور (سٹاف رپورٹر) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے موبائل سائنس لیبارٹری "لیب آن وہیلز" متعارف کروادی ہے۔ اس کے حوالے سے ایم اے جناح کیمپس میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیااس موقع پروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ممبر ایچ آرڈی طاہر مشتاق نے بطور مہمان خصوصی موبائل لیبارٹری کا افتتاح کیا ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے مہمان خصوصی کو اس پراجیکٹ کے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ اپنے نوعیت کی پاکستان بھر میں پہلی موبائل لیبارٹری ہے جوورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ کو اُن کے شہروں اور دوردراز علاقوں میں پریکٹیکل سیشنز کے لیے دستیاب ہوگی ۔