پنجاب یونیورسٹی میں نمونیا کے عالمی دن پر تقریب
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام نمونیا کے عالمی کی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز اور ماہر صحت پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض کے نقصانات اور بچانے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں زیادہ اموات میں ایک بڑی وجہ نمونیا ہے جبکہ بیماری کا علاج باآسانی موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ غربت ترین اور سہولیات سے عاری علاقوں کے بچے اس بیماری میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔