پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ ‘طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستا ن وایوان قائد اعظم ‘موبائل یونٹس کے مختلف تعلیم اداروںمیں لیکچر
لاہور(نیوزرپورٹر)سنٹرل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز‘ ضرار شہید روڈ کینٹ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور البدر سکول سسٹم‘ ٹھوکر نیاز بیگ کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے میریڈینز سکول کالج آف ایجوکیشن فار بوائز‘ کینٹ ویو ‘میریڈینز گروپ آف ایجوکیشن فار گرلز‘ بیدیاں روڈ کینٹ‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ شاد باغ‘گورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول‘ کاچھوپورہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد465تھی۔