شوکت علی لالیکا پنجاب زکوۃ و عشر کونسل کے شریک چیئرمین نامزد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا کوپنجاب زکوۃ و عشر کونسل کا شریک چیئرمین نامزد کر دیا ہے۔ کونسل کے دیگر 9 ارکان کی نامزدگی بھی کردی گئی ہے جن میں ارکان پنجاب اسمبلی سیدیاور عباس بخاری ( اٹک) ، محمد عبداللہ وڑائچ (گجرات)، سعید اکبر خان ( بھکر)، سلیم بی بی (چنیوٹ)، عائشہ اقبال ( لاہور)، احمد شاہ کھگہ ( پاکپتن)، سید خاور علی شا ہ( خانیوال) ، محمد افضل (بہاولپور) اور زہرہ بتول (مظفرگڑھ) شامل ہیں۔ ان ارکان کی نامزدگی کی مدت 3 سال ہوگی۔