قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت آن پہنچا:شازیہ احمد نواز
لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف ومن ونگ کی سینئر مرکزی رہنما شازیہ احمد نواز نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی 22برسوں طویل جدوجہد کے بعد قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے جس کیلئے کپتان کے ویژن کو کامیاب کرنا ہوگا، پی ٹی آئی کا ہر کارکن اور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ سے بھٹکانے والوںکو سیاسی رسوائی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔