ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں سکولوں کے طلبہ کے مابین نعتیہ مقابلہ‘کالجوں یونیورسٹیوںکے درمیان آج ہوگا
لاہور (نیوزرپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری تقریبات جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین مقابلہ حسن نعتؐ ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض پروفیسر منظور حسین نیازی، پروفیسر ہما نعمان، شاہد اکبر نظامی، عمران نقوی اور معاذ اکرام نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات میں ہونیوالے مقابلہ میںسیدہ ہادیہ ہاشمی نے اول‘ معصومہ نصرنے دوم اور عیشہ سرفراز نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ عطیۃ الوکیل، الوینہ علی خان اور عائشہ خالد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں لائبہ بشیر نے اول‘ گل زریں نے دوم ‘ بشریٰ منشا نے سوم پوزیشن حاصل کی آج جمعرات 15 نومبر کو دس بجے صبح کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین مقابلہ حسن نعتؐ منعقد ہو رہا ہے۔