شوگر آنکھوں، گردوں کو متاثر کرنے کیساتھ ٹی بیکا باعث بنتا ہے: مقررین
لاہور(نیوزرپورٹر)ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں پرنسپل پروفیسر محمد طیب کی زیر قیادت آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر عمران حسن خان ،پروفیسر معین ،ڈاکٹر اسرار الحق طور ، ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین،ڈاکٹر سلمان شکیل ، ڈاکٹر رانا آصف صغیر ، ڈٖاکٹر مقصود اور دیگر طبی ماہرین کے علاوہ کامیڈی کنگ امان اللہ اور عدیل ہاشمی کے علاوہ ادارہ اخو ت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب بھی شریک تھے ۔طبی ماہرین نے شوگر کی علامات،اس کی پیچیدگیوں اور علاج معالجے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔جبکہ فری کیمپ میں متعدد مریضوں کے ٹیسٹ بھی کئے گئے جن میں سے کئی لوگ شوگر کے مرض سے لا علم نکلے۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طیب نے عوامی شعور اجاگر کر نے کیلئے سمینار اور واک کو مستقل بنیادوں پر کروانے پر ڈاکٹر عمران حسن خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔