حکومت محض اعلانات کی بجائے عافیہ صدیقی کو رہا کرائے:خواتین رہنما
لاہور(لیڈی رپورٹر)خواتین نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے اس بیان کہ عافیہ صدیقی کو انصاف کی فراہمی ہرپاکستانی کے دل کی آواز ہے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ نوائے وقت سے گفتگو میںقومی وقار نسواں کی سابق چیئر پرسن انیس ہارون نے کہاکہ گر عافیہ صدیقی پر مقدمات تھے تو اس میں بھی انصاف نہیں کیا گیااور طویل سزا سنائی گئی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاکہ تحریک کی حکومت ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے سنجیدہ ہے ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہاکہ سالہاسال سے بے گناہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے آواز بلند کی جائے ڈاکٹر حلیمہ آفریدی نے کہاکہ عافیہ صدیقی کی قید کے تصور پر ہی ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتا ہے، اب اگرامریکہ اسے آزاد کردے تو یہ اس کی طرف سے ایک اچھا اقدام ہوگا۔