عید میلاد النبی ؐ گلشن انسانی کیلئے ابر کرم ہے:اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ چونگی امر سدھو کے زیر اہتمام میلاد مصطفی ؐکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس کی صدارت پیر سید محمد توصیف شاہ رضوی نے کی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ عید میلاد النبیؐگلشن انسانی کیلئے ابر کرم ہے۔کوئی خوشی عید میلاد النبیؐ کی خوشیوں کے ہم پلہ نہیں ہوسکتی ۔