جامعہ پنجاب میں فلسفہ اقبال کے حوالے سے لیکچر
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلسفہ میں اقبال میموریل لیکچر کے حوالہ سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ سابق صدر شعبہ فلسفہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی نے ـ"تشکیلِ جدید الٰہیاتِ اسلامیہ: اقبال کا ایک تاریخ ساز فکری کارنامہ"کے موضوع پر خطبہ پیش کیا۔ تقریب کی صدارت ممتاز دانشور اور اقبال شناس پروفیسر ڈاکٹر سید محمد اکرم شاہ نے کی۔