آشیانہ فیروز پور روڈ کی آبادیوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ، گیس غائب، مکین بے حال
لاہور (پ ر) حلقہ وزیراعلیٰ پنجاب پی پی 168 این اے 129 یو سی 242 آشیانہ فیروز پور روڈ کی تمام آبادیاں گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود لوڈ شیڈنگ ارباب اختیار خاموش مظلوم عوام دو ماہ سے ذہینی ٹینشن کا شکار چلے آ رہے ہیں اور مہنگی ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں سماجی کارکن ڈاکٹر سید نعیم حیدر نوقی نے موجودہ حکومت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے حلقہ کے عوام کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔