بادامی باغ: تین روز قبل اغواء ہونے والے دو کمسن بچوں کا پتا نہ چل سکا
لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ کے علاقہ سے تین روز قبل اغواء ہونے والے دو کمسن دوستوں کا تاحل کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ ملک پارک کھوکھر روڈ کے رحمان خان خٹک کا 10 سالہ بیٹا ریحان اپنے ہمسائے دوست 11 سالہ حسن کے ساتھ 12 نومبر کو دودھ لینے گیا جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھانہ بادامی باغ پولیس نے دونوں لڑکوں کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے مگر تاحال بازیأب نہیں کرایا جا سکا ۔